عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد اور مسلمانوں کی شناخت ہے،مولانا عزیز الرحمن

عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد اور مسلمانوں کی شناخت ہے،مولانا عزیز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد اور مسلمانوں کی شناخت ہے ۔ قادیانیت امت مسلمہ کی فکری وحدت کے خلاف گہری سازش ہے۔اسلام اور قادیانیت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے قادیانیت اسلام سے متوازی ایک فتنہ ہے تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے دفاع کے لیے امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر اور امت کمے تمام طبقات نے ہمیشہ اتحادو یگانگت کا مظاہرہ کیا ہے۔
قادیانیت کو نظر انداز کرنا امت مسلمہ کی سنگین غلطی ہو گی۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے ایجنٹ کاکردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی ،معروف خطیب مولانا تاج محمود ریحان ،مولانا راحیل اصغر قصوری ،مجلس لاہور کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مفتی عبدالعزیزا ور دیگر علماء کرام نے جامع مسجد شیخاں والی منہالہ لاہور میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس کی صدارت جامع مسجد کے امام مولانا محمدہارون نے کی۔ کانفرنس میں مولانا خالد محمود،مولانا سعید وقار ،مولانا آصف حمید،مولانا شبیر،قاری بشیراحمدنے بھی شرکت کی اور خطاب کیا ۔ملک عزیز معروف ثنا ء خوان مصطفےٰ مولانا رانا محمد عثمان قصوری،مولانا ابوبکرحسانی نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ قادیانی اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنٹ کاکردار ادا کررہے ہیں۔مولانا تاج محمودریحان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر دعویٰ ایمان نامکمل ہے۔ ختم نبوت کے باغیوں کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں۔