ڈی سی او کی زیر صدارت اجلاس ، عیدالاضحٰی کیلئے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈی سی او کی زیر صدارت اجلاس ، عیدالاضحٰی کیلئے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت شہر میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے جامع پلان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہال میں ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، اربن یونٹ، ای ڈی او( ایم ایس) کے علاوہ افسران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی او (سالڈ ویسٹ مینجمنٹ) سرفراز احمد نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے ڈی سی او لاہور کو بریفنگ دی اور شہر کے کے کوڑا کرکٹ والی جگہوں کے تصویری ثبوت ڈی سی او لاہور کو دکھائے جس کے بعد ڈی سی او لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو شہر کی اہم شاہراؤں سے گندگی اُٹھانے کے لیے پلان دینے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ایسے مقامات جہاں پر کوڑا کرکٹ ڈمپ کیا جارہا ہے ان کی چار دیواری ہو۔گلبرگ کے علاقہ میں لوگوں کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو ڈمپ کرنے پر ایکشن لیں اور شہر میں جتنے بھی غیر قانونی ڈمپنگ پوائنٹس ہیں اس حوالے سے متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -