حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ،سجاد بلوچ

حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ،سجاد بلوچ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے آرگنائزر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ عید پر بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکا ہے،حکمرانوں نے عید پر ریلیف دینے کی بجائے دوکانداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

،،سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کردیا ہے پرائز کنٹرول کمیٹیوں اور حکومتی ادارے کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آتی عوام بے جا اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں اور حکومتی خاموشی پر حکومت کو کوس رہے ہیں حکمران پرائز کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کریں عوام کو بے جا مہنگائی کے طوفان سے بچایا جائے عوام پہلے ہی مہنگائی ،غربت ، بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں ،دنیا بھر میں ایسے تہواروں پر حکومتیں اپنے شہریوں کو سہولتیں فراہم کرتی ہیں ،دکانداروں نے حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ قیمتوں کو مسلسل نظر انداز کردیا ہے اور دکانداراپنی من مانی کی قیمتوں میں اشیائے ضرورت فروخت کررہے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی عوام اس پریشانی کے عالم میں حکمرانوں کو کوس رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -