انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے کیلئے ڈی سی او کا مختلف علاقوں کا دورہ

انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے کیلئے ڈی سی او کا مختلف علاقوں کا دورہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈی سی اولاہور نے ڈیفنس اور شمع چوک سے ملحقہ آبادیوں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔دریں اثناء ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے نشتر ٹا ؤن میں واقع کا ہنہ کا چھا میں قائم مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔

اس موقع ٹی ایم او) نشتر ٹاؤن(بھی ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے ڈی سی او لاہور نے منڈیوں میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی او لاہور نے منڈیوں میں موجود بیوپاریوں سے سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے منڈیوں میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -