حکومت نے موبائل فون کے تاجروں کے کاروبار بچا لئے،شبیر لبھا
لاہور (پ ر) انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈ نے حکومت کی طرف سے موبائل فونز اسیسریز پر ڈیوٹی میں اضافہ واپس لینے کے اعلان پر اظہار تشکر کیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈکے صدر محمد شبیر لبھا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری بابر علی خان، ملک خالد اقبال، ثاقب ملک، حاجی نواز پپو ، چودھری جمشید ، مظہر امین بٹ، آصف محمود بٹ، محمد سعید ، افضال صدیقی، محمدنذیر ، اکبر شاہ اور دیگر تاجروں نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شبیر لبھا نے کہا کہ حکومت نے موبائل فون اسیسریزپر ڈیوٹی میں اضافے کا فیصلہ واپس لے کر تاجروں کے کاروبار بچا لئے ہیں ۔