مادروطن کیخلافہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جاسکتی،اشرفبھٹی

مادروطن کیخلافہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جاسکتی،اشرفبھٹی

  

لاہور(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مادروطن کیخلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جاسکتی ۔ملک دشمن قوتوں کی گودمیں بیٹھ کرکسی کوپاکستان کی عزت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔غیوربیٹے خودکوگالی دینے والے کومعاف کرسکتے ہیں لیکن ماں کی ناموس پرحملے کرنیوالے عناصر کوہرگز معاف نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کیخلاف زہرافشانی کرنیوالے سیاسی بونے پہلے اپنی سیاسی حیثیت دیکھیں ۔پاکستان نے انہیں پناہ ،چھت ،شناخت اورعزت دی ،برابر ی کے حقوق فراہم کئے۔

اوروہ بدلے میں پاکستان کوگالیاں دے رہے ہیں۔بھارت کے اشاروں پرپاکستان پرحملے کرنیوالے بھارتی مسلمانوں کی حالت زارکیوں بھول جاتے ہیں۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ ہمارے باپ دادانے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دیں ،ہم ان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کریں گے ۔جس قوم کے بچے بچے کومادروطن کی خاطر شہادت کا شوق ہو،دنیا کی کوئی طاقت اس پرغالب نہیں آسکتی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -