نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے بہاولپور میں شروع ہوگا
اسلام آباد( آن لائن)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام نیشنل بینک ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بہاولپور میں کھیلاجائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔
جس میں اسلام، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر، گوجرنوالہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں۔پی بی سی سی ینگ سٹار کی ٹیم نے حیدر آباد، سرگودھا ، اٹک ، شیخوپورہ اور ملتان کے کھلاڑی شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا ایونٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو بائیس کھلاڑیوں کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کوشارٹ لسٹ کرینگے ۔