کالی آندھی کیخلاف ٹی20میچز کیلئے شاہینوں کا اعلان، عمر اکمل کی واپسی

کالی آندھی کیخلاف ٹی20میچز کیلئے شاہینوں کا اعلان، عمر اکمل کی واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ،عمر اکمل کو ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اورٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے سکواڈ ترتیب دیا جس کی چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے منظوری دیدی ہے ۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سرفراز (کپتان )، شرجیل احمد ، خالد لطیف ، بابر اعظم ، محمد رضوان ، عماد وسیم ،حسن علی ،محمد عامر وہاب ریاض ، سہیل تنویر ، محمدنواز ، شعیب ملک ، عمر اکمل ،سعد نسیم اور رومان رائیس شامل ہیں۔قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23ستمبر کو دبئی ،دوسرا 24ستمبر کو دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27ستمبر کو ابو ظہبی میں کھیلے گی ۔