آسٹریلیا 24 نومبر کو جنوبی افریقہ اور 15 دسمبر کو پاکستان کیخلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا

آسٹریلیا 24 نومبر کو جنوبی افریقہ اور 15 دسمبر کو پاکستان کیخلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ ...

کینبرا(اے این این)آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 24 نومبر کو ایڈیلیڈ میں شیڈول سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا اور اس میں گلابی گیند استعمال ہو گی۔ گزشتہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیل کر نئی تاریخ رقم کی تھی اور رواں سال آسٹریلوی ٹیم کے دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔ کینگروز ٹیم 24 نومبر کو پروٹیز اور اس کے بعد 15 دسمبر کو پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی