ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز،حتمی اسکوڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی متحرک

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز،حتمی اسکوڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی متحرک

  

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزکے حتمی اسکوڈ کیلئے سر جوڑ لیئے ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 23ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہ کئے جانے کا امکان ہے، جبکہ ون ڈے ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی تشکیل کے لئے سلیکشن کمیٹی نے مشاورت شروع کردی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کوئی بڑی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اچھا پرفارم کرنے والے خالد لطیف کو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ ادھر فٹنس مسائل کے باعث اوپنر محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لئے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ ابھی تک بورڈ حکام نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی میں تبدیلی کے بارے میں سلیکشن کمیٹی کو آگاہ نہیں کیا ہے۔ انگلینڈ سے وطن واپسی پر کپتان اظہر علی ون ڈے سیریز کے حوالے سے اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو پیش کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز23 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی۔ سیریز میں تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -