دورہ انگلینڈ کے بعد شاہینوں کی وطن واپسی

دورہ انگلینڈ کے بعد شاہینوں کی وطن واپسی

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی، کھلاڑی مختلف فلائٹس کے ذریعے لاہور ،کراچی اور اسلام آباد پہنچے۔ قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی سرفراز احمد، شرجیل احمد اور خالد لطیف کراچی پہنچے۔ شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، وہاب ریاض اور حسن علی انگلینڈ سے براستہ دبئی نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 624 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کے چند ارکان بھی لاہور پہنچے۔ چار قومی کرکٹرز سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد نواز اور محمد رضوان قومی ایئر لائن پرواز پی کے 792 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور 4 روز انگلینڈ میں قیام کریں گے جبکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا جا رہے ہیں، مکی آرتھر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے دورے میں ون ڈے ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی جس کا افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ ون ڈے ٹیم کا کپتان بننے کے حوالے سے ابھی سوچا نہیں، اگلے دورہ کے حوالے سے پریکٹس پر توجہ دوں گا۔ خالد لطیف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر خوشی ہے اس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -