میکسویل نے پھر سری لنکا کو دھو ڈالا، کینگروز کی میچ اور سیریز میں فتح

میکسویل نے پھر سری لنکا کو دھو ڈالا، کینگروز کی میچ اور سیریز میں فتح

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) دوسرے ٹی ٹونٹی میں آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے ایک بار پھر سری لنکا کے باولرز کو دھو ڈالا۔ انہوں نے 29گیندوں پر 66رنز بناکر سری لنکا کیخلاف آسان فتح کی راہ ہموار کی۔ان کے آوٹ ہونے کے بعد سری لنکا کے باولرز نے میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن میکسویل کی جانب سے پہنچائے گئے نقصان کا مداوا نہ کر سکے۔ آسٹریلیا نے میچ کو چار وکٹوں سے جیت کر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر 128رنز بنائے اس طرح اس نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 129 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے زمپا اورفالکنر نے تین تین جبکہ ہیسٹنگ نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے۔

سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے سب سے زیادہ 62 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ پہلا میچ آسٹریلیا نے ریکارڈ رنز بنا کر جیتا تھا۔گلین میکسویل کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی