لاہور ڈویژن ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے انتظامات کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور ڈویژن ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے انتظامات کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے پی پی ) ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے (آج) ہفتہ کو آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 3 بجے لگسز گرینڈ ہوٹل لاہور میں منعقد ہوگا جس میں انتظامات کوحتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ 18ستمبر کو لاہور میں ہونے والی سوئمنگ چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی چیف پیٹرن اور پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے کامران لاشاری ہوں گے۔
ایج گروپ چیمپئن شپ میں لاہور ڈویژن سے 300 سوئمرز شرکت کریں گے، جبکہ صوبائی دارلحکومت کے سکولز، کالجز اور کلبوں کے سوئمرز بھی شریک ہوں گے۔