دورہ بنگلہ دیش کی تیاری ،افغان ٹیم کا بھارت میں کیمپ لگے گا

دورہ بنگلہ دیش کی تیاری ،افغان ٹیم کا بھارت میں کیمپ لگے گا

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کی تیاری کیلئے بھارت میں تربیتی کیمپ لگے گا۔چیئرمین اے سی بی نسیم اللہ دانش نے تصدیق کی کہ ٹریننگ کیمپ کا مقصد ٹیم کو آئندہ ٹور کی تیاری کرانا ہے جہاں تین ون ڈے کے علاوہ انٹر کانٹینٹل میچز بھی کھیلناہیں چیف ایگزیکٹو افغان کرکٹ بورڈ شفیق اللہ استکنزئی نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے موسم سے ہم آہنگی اور ماحول ایڈجسٹمنٹ کیلئے جلدی بھیج رہے ہیں تاکہ کھلاڑی ماحول سے مکمل ہم آہنگ ہوجائیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -