ہنجروال ،تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2افراد جاں بحق ،3زخمی

ہنجروال ،تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2افراد جاں بحق ،3زخمی

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ہنجروال کے علاقہ ملتا ن رو ڈ پر ٹرک کی 2مو ٹر سائیکل سوار 5افرا د کو ٹکر ، نتیجہ میں 2افرا د جا ں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ پو لیس نے ڈرا ئیور کو گرفتا ر کر کے لا شیں ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کردیں اور زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل میں منتقل کرد یا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ہنجروال کے علاقہ ملتا ن رو ڈ چما ئی پل کے قریب تیز ر فتا ر ٹر ک نے دو موٹرسائیکلوں پر سوار 5افرا د 50سا لہ نو ر الحسن ، 26سا لہ مجیب ، 7سا لہ پروین ، 35سا لہ عدنا ن اور 50سا لہ شمیم بی بی کو کچل کر زخمی کر د یا ۔ پو لیس موقع پر پہنچی تو 50 سا لہ نو ر الحسن اور26سا لہ مجیب د م تو ڑ چکے تھے جبکہ عدنا ن ، پروین اور شمیم کو طبی ا مدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل میں منتقل کردیاگیا ۔ پو لیس نے کا رروا ئی کرتے ہو ئے ٹر ک کوقبضے میں لے کر ڈرا ئیور کو حرا ست میں لے لیا ہے ۔اس حوالے سے عینی شاہد ین کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرا ئیور تیز رفتا ر ی سے غلط سمت سے آر ہا تھا جس کی زد میں 2مو ٹر سائیکل آگئیں اور دو افرا د جا ں بحق ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -