شاہدرہ،بزرگ شہری گھرمیں پراسرارطور پرہلاک،پولیس مصروف تفتیش

شاہدرہ،بزرگ شہری گھرمیں پراسرارطور پرہلاک،پولیس مصروف تفتیش

لاہور(وقائع نگار)شاہدرہ میں 66سالہ بزرگ پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ کا رہائشی 66سالہ صادق مسیح گزشتہ روز گھر میں پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کے حالات مشکوک ہیں ۔اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد ہی تمام حقائق سامنے آ جائیں گے۔

مزید : علاقائی