نواب ٹاؤن ،دوست نے معمولی تنازع پر تیز دھار آلے سے دوست کو قتل کر دیا ،ملزم فرار

نواب ٹاؤن ،دوست نے معمولی تنازع پر تیز دھار آلے سے دوست کو قتل کر دیا ،ملزم ...
 نواب ٹاؤن ،دوست نے معمولی تنازع پر تیز دھار آلے سے دوست کو قتل کر دیا ،ملزم فرار

  


لاہور(وقائع نگار)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں دوست نے معمولی تنازع پر تیز دھار آلہ سے شاہ رگ کاٹ کردوست کو قتل کر دیاجبکہ مقتول کی بیوی بھی مبینہ طور پر اپنے شوہر کو بچانے کی ببجائے خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقتول کی بیوی کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق نوب ٹاؤن کے علاقہ آبپارہ سکیم کا رہائشی45سالہ منشاء تین بچوں کا باپ تھا اور اپنی بیوی زاہدہ بی بی کے ساتھ سروینٹ کوارٹرز میں رہتا تھا۔اس کے ایک دوست تنویر کا ان کے گھر میں آنا جانا تھا ۔گزشتہ روز بھی تنویر ان کے گھر میں آ یا ہوا تھا جہاں لین دین کے معمولی تنازع پر ان کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی اور تنویر نے طیش میں آ کر منشاء کی شہ رگ کاٹ دی جبکہ اس کی بیوی زاہدہ اور بچے خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے ،بعد ازاں ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس کے مطابق زاہدہ نے کئی گھنٹے بعد پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی اس لئے وہ شک کے دائرہ میں ہے۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی