مغلپورہ ،شرابی کانسٹیبل اور ساتھوں کا گاڑی روکنے پر اے ایس آئی اور اہلکار پر تشدد

مغلپورہ ،شرابی کانسٹیبل اور ساتھوں کا گاڑی روکنے پر اے ایس آئی اور اہلکار پر ...
 مغلپورہ ،شرابی کانسٹیبل اور ساتھوں کا گاڑی روکنے پر اے ایس آئی اور اہلکار پر تشدد

  


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) نشے میں دُھت کانسٹیبل نے گاڑی روکنے پر مغل پورہ کے اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل کو ساتھیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے کانسٹیبل کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا اورحوالات میں بند کر دیا۔پولیس کے مطابق مغل پورہ کے اے ایس آئی عبدالغفور نے کانسٹیبلوں کے ساتھ ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا جس میں بیٹھے تینوں افراد نشے میں دُھت تھے اور روکنے پر انہوں نے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے جہاں پتہ چلا کہ گاڑی میں موجود ملزمان میں ایک کانسٹیبل ندیم بھی تھا ۔ پولیس نے تینوں کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ واضح ر ہے کہ چند روز قبل ہربنس پورہ میں بھی دو کانسٹیبل منشیات فروشوں کے ساتھ ملی بھگت کے الزام میں گرفتار ہو ئے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

مزید : علاقائی