ڈیفنس سی ،مویشی چور گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار

ڈیفنس سی ،مویشی چور گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار

  

لاہور (وقائع نگار) ڈیفنس سی پولیس کی کارروائی ،مویشی چوری کرنے والے گینگ کے 3افراد کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی برآمد کر لئے ۔پولیس کے مطابق ڈیفنس سی پولیس نے گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ کے اڈے پر چھاپہ مارا اور گینگ سرغنہ کرامت سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے تین لاکھ مالیت کے چوری شدہ مویشی برآمد کر لئے ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ وہ پچھلی عید قربان پر شاہدرہ اور اس سے ملحقہ علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چور ی کر چکے ہیں اور ایک منظم گروہ کی طرح کام کرتے ہیں ۔ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -