صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

لاہور ( وقائع نگار ) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اورچوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے طارق محمود کی فیملی سے 4لاکھ روپے اورموبائل فون،لیاقت آبادمیں ڈاکوؤں نے کامران کی فیملی سے 2لاکھ 16ہزار روپے لوٹ لئے۔ فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے ارسلان کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت ،غالب مارکیٹ میں عبداللہ کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت ،گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عامر کی دکان میں گھس کر سوا لاکھ روپے اورموبائل فون، سبزہ زارمیں اظہرکی دکان میں گھس کرڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون ، ہنجروال میں ڈاکوؤں نے محمداجمل کی دکان میں گھس کر50ہزار روپے اورموبائل فون ،جوہرٹاؤن میں ڈاکوؤں نے میڈیکل سٹور میں گھس کر اسلم کی دکان سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اشفاق کی فیملی سے 50ہزارروپے اورموبائل فون،پرانی انارکلی میں ڈاکوؤں نے زاہد محمود سے 55ہزارروپے اورموبائل فون،ریس کورس میں ڈاکوؤں نے محمد حسن سے 31ہزارروپے اورموبائل فون،لوئر مال میں ڈاکوؤں نے مدثر سے موٹر سائیکل ،نقدی او رموبائل فون،لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے وقاص سے موٹر سائیکل،نقدی او رموبائل فون،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے غلام قادرسے 22ہزارروپے اورموبائل فون چھین لئے۔علاوہ ازیں فیصل ٹاؤن میں عرفان کی کار، لیاقت آبادمیں اشفاق کیری ڈبہ ،شاہدرہ میں ارشد، شاہدرہ ٹاؤن میں وقاص،داتا دربامیں عاصم،شادباغ میں علی،مصری شاہ میں ضیاء،جوہر ٹاؤن میں افتخار ، باغبانپورہ میں ذوالفقار اور کاہنہ میں رفیق کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : علاقائی