سمن آباد ، دکانداروں کے چالان کرنے والا جعلی مجسٹریٹ ساتھی سمیت گرفتار

سمن آباد ، دکانداروں کے چالان کرنے والا جعلی مجسٹریٹ ساتھی سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) سمن آباد میں شہریوں نے دکانداروں کے چالان کرنے والا جعلی مجسٹریٹ ساتھی سمیت دھر لیا،دونوں افراد کی دکانداروں نے پہلے خود پٹائی کی پھر پولیس کے حوالے کردیا۔ایس پی اقبا ل ٹاؤن عاد ل میمن کے مطا بق نیو مزنگ اڈا کے دکاندار ہارون نے بتایا کہ عمران نامی شخص خود کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ ظاہر کرکے دکانداروں کے چالان کرکے پیسے بٹور رہا تھا۔شک کی بناپر دکانداروں نے پکڑ کر مارپیٹ کے بعد سمن آباد پو لیس کے حوالے کردیا۔ شہریوں نے جعلی مجسٹریٹ سے جعلی مہریں، لیٹر پیڈ اور دیگر اشیا برآمد لی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عمران اپنے ساتھی سمیت پہلے بھی کئی مرتبہ دکانداروں سے پیسے بٹور چکا ہے۔پولیس کاکہناہے کہ ملزمان کوگرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

علاقائی -