باغبانپورہ ، سلنڈر دھماکہ سے تین افراد زخمی

باغبانپورہ ، سلنڈر دھماکہ سے تین افراد زخمی

  

لاہور (وقائع نگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں لوہا پگھلانے کی فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ سے تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق حادثہ شام کے وقت پیش آیا جبکہ مزدور گھروں کو جا رہے تھے، اس لئے زیادہ نقصان نہیں ہوا ۔

زخمیوں کی حالت ہسپتال میں خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -