لیاقت آباد،2پتنگ فروش گرفتار،مقدمہ درج

لیاقت آباد،2پتنگ فروش گرفتار،مقدمہ درج

  

لاہور (وقائع نگار)لیاقت آباد پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگیں فروخت کرنے والے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں بھی برآمد کر لیں۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور لیاقت آباد کے علاقے بہار کالونی سے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں ندیم اور امجد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پتنگیں قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -