غلط الزامات پر عمران خان غیر مشروط معافی مانگیں،حمزہ شہباز نے قانونی نوٹس بھجوا دیا

غلط الزامات پر عمران خان غیر مشروط معافی مانگیں،حمزہ شہباز نے قانونی نوٹس ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مرزا تنویر قتل کیس میں الزام لگانے پر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے عمران خان کوقانونی نوٹس بھیج دیاہے اور موقف اپنایاہے کہ وہ 14دن میں میڈیا کے سامنے الزام واپس لیکرغیرمشروط معافی مانگیں ، معافی نہ مانگنے کی صورت میں مزید عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف کے وکلاء کی طرف سے عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہاگیاکہ بے بنیاد الزامات سے حمزہ شہبازکی سیاسی شہرت کونقصان پہنچانیکی کوشش کی گئی۔یہ نوٹس عمران خان کی 28اگست کو عمران خان کی میڈیا سے ہونیوالی گفتگو پر دیاگیاجس میں عمران خان نے حمزہ شہباز پرتنویرمرزاکے قتل میں ملوث ہونیکاالزام لگایاتھا۔

مزید : صفحہ اول