وزیراعظم نے ہیلتھ یونٹ کی بہتری کیلئے 58ملین روپے کی منظور ی دیدی

وزیراعظم نے ہیلتھ یونٹ کی بہتری کیلئے 58ملین روپے کی منظور ی دیدی

اسلام آباد( آن لائن ) سینٹ کو وزارت داخلہ نے یقین دلایا ہے کہ وزیراعظم نے ہیلتھ یونٹ کی بہتری اور جدید مشینری خریدنے کیلئے اٹھاون ملین روپے منظور کرلئے ہیں بی ایس یو اور رورل ہیلتھ یونٹ گزشتہ بیس سال سے عدم توجہی کا شکار تھے مگر ایک سال کے اندر تمام ہیلتھ یونٹ باقاعدگی سے اپنا کام جاری کردینگے ۔ جمعہ کو وقفہ سوالات میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ وزارت داخلہ کے پاس چودہ بی ایس یو اور تین رورل ہیلتھ ہیں جو گزشتہ 1976ء سے عدم توجہی کا شکار تھے اب وزات داخلہ نے گزشتہ ایک سال سے ان کی حالت بہتر بنانے کیلئے متعدد ڈاکٹرز کو بھرتی کرلیا گیا ہے جو کہ اب ہیلتھ یونٹ میں بیٹھنا شروع کردیا ہے وزیراعظم میاں نواز شریف نے 58 ملین روپے بھی منظور کرلئے ہیں جس سے جدید مشینری خریدی جائے گی اور ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ ایک سال کے اندر تمام ہیلتھ یونٹ جدید مشینری کے ساتھ اپنا کام باقاعدگی سے شروع کردینگے انہوں نے مزید بتایا کہ بی ایس یو کے ڈاکٹرز اور سٹاف کیلئے ایک سوزوکی بھی مہیا کی گئی ہے جو کہ پولی کلینک سے ڈاکٹرز اورسٹاف کو لیکر متعلقہ یونٹ میں پک اینڈ ڈراپ دیتی ہے ۔

مزید : صفحہ اول