ایم کیو ایم کا پی ایس 127کا نتیجہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا پی ایس 127کا نتیجہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

  

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم نے پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد عدالت میں نتیجہ چیلنج کرنے عدالت جائیں گے ۔پی ایس 127 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے غلام مرتضی بلوچ نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی ہے جس کے شواہد وہ اکھٹے کر رہے ہیں ۔ شواہد جمع ہونے کے بعد باضابطہ طور پر نتیجہ عدالت میں چیلنج کریں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -