کراچی کے عوام نے ثابت کر دیا وہ جمہوریت پسند ہیں،بلاول

کراچی کے عوام نے ثابت کر دیا وہ جمہوریت پسند ہیں،بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ جمہوریت پسند ہیں،کراچی کی عوام نے پیپلزپارٹی کو دوسری جماعتوں پر ترجیح دی ہے،ملیرمیں پیپلزپارٹی کی جیت میں شہید عبداللہ مرحوم کے نام کرتا ہوں۔جمعہ کو چیئرمین پیپلزپارٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میں پیپلزپارٹی کی سیٹ پر کامیاب ہونے والے امیدوار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،پارٹی رہنما گھر گھر جا کر قوم کا شکریہ ادا کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت پسند ہے اور کراچی کی عوام نے پیپلزپارٹی کو دوسری جماعتوں پر ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی روشنیاں بحال کرنے کیلئے عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا،بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور لوگوں کے روزگار کیلئے پیپلزپارٹی میگا منصوبے شروع کرے گی،پیپلزپارٹی ہر رنگ،نسل اور عقیدے سے منسلک لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی شہر میں فلائی اوورز تعمیر کرکے ٹریفک مسائل حل کرنے کا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا۔

مزید :

صفحہ اول -