ٹیکس ڈائریکٹری 2015ء ،نواز شریف نے عمران خان سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ،جہانگیر ترین ٹاپ سکورر قرار

ٹیکس ڈائریکٹری 2015ء ،نواز شریف نے عمران خان سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ،جہانگیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے جس کے مطابق وزیر اعظم نے 22 اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے 77 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سال 2015 میں 76 ہزار 244 روپے ٹیکس ادا کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر خان ترین نے 3 کروڑ 76 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا اور وہ اہم ترین سیاستدانوں میں ٹاپ سکورر رہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کی گئی ٹیکس ڈائریکٹری 2015 میں 10 لاکھ 74 ہزار لوگوں کے نام شامل ہیں۔ ڈائریکٹری کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سال 2015 میں 21 لاکھ 95 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 76 ہزار 244 روپے ٹیکس ادا کیا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین 3 کروڑ 76 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرکے اہم ترین سیاستدانوں میں ٹاپ سکورر رہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 77 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرکے دوسری پوزیشن کے مستحق قرار پائے ہیں۔دریں اثنا وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان نے 8 لاکھ 47 ہزار 662، خواجہ سعد رفیق 29 لاکھ 57 ہزار ، اسحاق ڈار 39 لاکھ 13 ہزار، خواجہ آصف 4 لاکھ 66 ہزار، انوشہ رحمان 78 ہزار 534 اور عابد شیر علی نے 1 لاکھ 28 ہزار اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 13 لاکھ 73 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ ن لیگ کے مرکزی رہنماحمزہ شہباز شریف نے 63 لاکھ 30 روپے ، وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر 49 ہزار 902، طلال چوہدری نے 44 ہزار اور دانیال عزیز نے 4 لاکھ 21ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔دوسری طرف سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے ڈھائی کروڑ، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے 3 لاکھ 12 ہزار،پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے 2 لاکھ 60 ہزار روپے ، جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 49 ہزار 902 اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے 17 ہزار 331 روپے ٹیکس ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -