مذہبی رہنماؤں پرحملے کی دھمکی پنجاب بھرمیں سکیورٹی الرٹ جاری

مذہبی رہنماؤں پرحملے کی دھمکی پنجاب بھرمیں سکیورٹی الرٹ جاری

فیصل آباد(بیورورپورٹ)پاک آرمی اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کے ہاتھوں مسلسل شکست اور ہزیمت کے نتیجے میں مایوس اور چھپتے پھرتے دہشت گردوں نے فیصل آباد میں ایک معروف عالم دین اور دیگر سنی و شیعہ مذہبی رہنماؤں سمیت پنجاب بھر کی اعلیٰ شخصیات و اہم مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے تمام اضلاع کی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو ایک مراسلہ کے ذریعے مطلع کر دیا ہے جس کے بعد صوبہ بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔

مزید : صفحہ اول