زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ ،سندھ ہائیکورٹ کا چیف سیکرٹری کیخلاف کارروائی کا حکم

زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ ،سندھ ہائیکورٹ کا چیف سیکرٹری کیخلاف ...

کراچی (خصو صی رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ میں چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت عالیہ نے نیب کو چیف سیکرٹری سندھ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے میں نیب انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سندھ عدالت میں موجود تھے۔ درخواست گذاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین نیب نے معاملے کا جائزہ لیے بغیر انکوائری کی منظوری دی۔ عدالت نے نیب کو معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے چئیرمین نیب کو حکم دیا کہ نیب چیف سیکرٹری سندھ کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ نیب کی انکوائری مکمل ہونے پر قانون کے مطابق ریفرنس دائر کیا جائے۔ چیف سیکرٹری و دیگر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی نیب انکوائری میں ضمانت پر ہیں

مزید : صفحہ اول