ارکان اسمبلی اور وزرا ء کو ایک بار پھر نوازنے کی تیاریاں تنخواہوں میں اضافے کی تجویز

ارکان اسمبلی اور وزرا ء کو ایک بار پھر نوازنے کی تیاریاں تنخواہوں میں اضافے ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر ارکان اسمبلی اور وزرا کو نوازنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس بارے میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس وقت وزرا اور ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بہت کم ہیں۔وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور وفاقی وزیر انوشہ رحمان نے بھی اس تجویز کی حمایت کی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تجویز ٹھیک ہے لیکن اس موقع پر یہ مناسب نہ ہوگا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ یہ تجویز اگلے اجلاس میں لائی جائیں اس اجلاس میں اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔۔ذرائع کے مطابق وزیر مملکت کی تنخواہ ایک لاکھ سترہ ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ اسی ہزار، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ دو لاکھ ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ اسی ہزار کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ایم این اے کی تنخواہ 62ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے

مزید :

صفحہ اول -