پولیس کی کامیاب کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،مقدمہ درج

پولیس کی کامیاب کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،مقدمہ درج

  

بریکوٹ (نمائندہ پاکستان )ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ خان کے خصوصی ہدایات پر ڈپو چیک پوسٹ پولیس کی کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی چر س برآمد ملزمان گر فتار ۔ مقدمہ درج تفتش شروع۔سماج شمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ منشیات روک تھام کیلئے بریکوٹ سرکل پولیس پر عزم ہے۔ اس لعنت کے ہر حد تک جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لنڈاکی ڈپو چیک پوسٹ پو لیس نے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ خان کے خصوصی ہدایات پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹرکار نمبر W4784 کراچی جو محمد امیر ولد اکرام اللہ ساکن نوتھیہ پشاور چلا رہا تھا ۔ ڈپوپولیس چیک پوسٹ پہنچ کر پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا ، تلاشی کے دوران موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 3 کلو 750 گرام اعلیٰ برآمد ہو ئی پولیس نے ملزم محمد امیر اور اسکے بیوی مسماۃ (ف) کو موقع پر گر فتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، اس حوالے سے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ملزمان مذکورہ دونوں میاں بیوی ہیں ۔ اور پولیس کو دھوکہ دینے کیلئے مختلف حربے استعمال کر ر ہے ہیں ، ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج اختر حیات خان، ڈی پی او سوات سیلم مروت کے خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک موثر حکمتی عملی کے تحت تمام چیک پوسٹوں پر تعینات اور چوکیات کے پولیس کو ہا ئی الر ٹ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف تمام تر دسیتاب و سائل بروئے کار لا رہی ہے۔ جرائم کے خلاف تمام پولیس انشااللہ پر عزم ہیں ۔ تمام پولیس چیک پوسٹوں سمیت پورے سرکل کا نگرانی خود کر رہا ہوں ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک ٹیم تشکیل دیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -