پختون قوم کو اسلام پسندی کی سزا دی جارہی ہے ،مولانا امانت شاہ

پختون قوم کو اسلام پسندی کی سزا دی جارہی ہے ،مولانا امانت شاہ

  

مردان(بیورورپورٹ) جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیرمولانا محمد قاسم اور جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی نے کہاہے کہ افغان مہاجرین کو ہراساں کرانا 30سالہ مہمان نوازی پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے پختونوں کو اسلام پسندی کی سزادی جارہی ہے ،سانحے مردان کے شہداء کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے ان خیالات کااظہار انہوں نے مجلس عاملے کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس سے مولانا قیصرالدین ،مولانا تاج الامین جبل،حافظ اخترعلی ،انورکمال ،مولانا محمد عاقل اور کشورخان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ وی آئی پیز سانحے مردان پر مگر مچھ کے آنسو بہانے اور فوٹو سیشن کے لئے آتے ہیں پختون قوم سے مذاق بند کی جائے اجلاس میں 14اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس کے انعقاد کا جائزہ لیاگیا اور تیاریوں کے لئے آج دس ستمبر کو تحصیل مردان کے امراء اورارکان شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیاہے مقررین نے کہاکہ یہ کانفرنس تاریخی ہوگی قائد جمعیت کا فقید المثال استقبال کیاجائے گا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -