محکمہ صحت مالاکنڈمیں درجنوں ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی مریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ صحت مالاکنڈمیں درجنوں ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی مریضوں کوسخت مشکلات کاسامنا مریض مجبوراًپشاوراوراسلام آباد کے ہسپتالوں کارخ کرکے بھاری رقم خرچ کرنے پرمجبورہیں صوبائی حکومت فوری طورپرضلع مالاکنڈمیں ڈاکٹروں کی کمی کوپوراکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت مالاکنڈمیں اس وقت درجنوں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے غریب عوام مجبوراًپشاوراوراسلام آباد کے ہسپتالوں کارخ کرکے بھاری رقم خرچ کرنے پرمجبورہیں جبکہ مالاکنڈکے تمام ہسپتالوں میں سہولیات کی فقدان کی وجہ سے لوگ مجبورپرائیوٹ کلینکوں کارخ کرتے ہیں علاقے کے عوامی حلقوں نے تبدیلی کے دعویدارصوبائی حکومت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرضلع مالاکنڈمیں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں کوپرکرنے کے لئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلاکریہاں کے عوام کواس مشکلات سے نجات دلایاجائے۔