اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)تہکال کے علاقہ پلوسئی میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس سب انسپکٹر حشمت خان نے پلوسئی کے علاقہ مقدرزئی میں عزت خان ولد عبدالرحمان کے مکان پر چھاپہ مار کر قتل مقدمہ میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مفرور عطاء الرحمان کو اپنے گھر کی بیٹھک میں پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -