مردان ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

مردان ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

مردان(بیورورپورٹ) شہر اور گردنواح میں خودکشی اور ٹریفک حادثے کے دومختلف واقعات میں 2نوجوان2افراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا پہلا واقعہ خودکشی کاواقعہ تھانہ جبر کے علاقہ غز کلے میں نماز عشاء کے بعد رونما ہوا جس کے حوالے سے رپورٹ دراج کراتے ہوئے دیار خان ولد علی حیدر نے پولیس کو بتایاکہ اس کا سولہ سالہ بھائی جلیل کا ذہنی توازن درست نہیں تھا وقوعہ کے وقت پستول چلاکر اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کرلیا ادھر شہر کے پی آر سی چوک میں دو موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئے اور شاول سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں بغدادہ کے رہائشی 25سالہ عزیزموقع پر جان بحق جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اسامہ ولد نورالوہاب شدید زخمی ہوگیا زخمی کو پہلے ڈی ایچ کیو اور بعدازاں مردان میڈیکل کیمپلکس منتقل کردیاگیا جہاں آخری اطلاعات تک نوجوان کی حالت تشویناک بیان کی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر