ڈیرہ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ پاکستان)گلوٹی کے قریب شہزادہ گاؤں میں تاک میں بیٹھے چار مسلح افراد نے موٹرسائیکل سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو کو قتل کردیا ،وجہ تنازعہ قتل مقاتلہ کی دشمنی بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں گلوٹی کے قریب موٹرسائیکل پر دو افراد گاؤں شہزادہ میں گزر رہے تھے کہ تاک میں بیٹھے چار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے موٹرسائیکل پر سوار منور اور جمشید جاں بحق ہوگئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے بھاگ گئے ۔ذرائع کے مطابق ملزمان اور منور کے درمیان قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی تھی ۔واقع کی اطلاع کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ہسپتال پہنچا کر اس واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر