عیدالالضحٰی کے لئے سیکورٹی پلان جاری ،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

عیدالالضحٰی کے لئے سیکورٹی پلان جاری ،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

مردان(بیورورپورٹ) عیدالالضحٰی کے لئے سیکورٹی پلان جاری ،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ،مساجد او رعیدگاہوں میں پولیس کے ساتھ ساتھ سفید کپڑوں میں بھی اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے عیدالالضحیٰ کے موقع پر امن امان کی بہتری کے لئے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں فوری طورپر منسوخ کردی ہیں اورضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیاگیاہے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے جبکہ عید کی نمازوں کے دوران مساجد اور عیدگاہوں کی سیکورٹی کے لئے فل پروف انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر