واپڈ اہائیڈرو یونین کے تمام سب ڈویژنوں کے انتخابا ت پرامن طورپر مکمل

واپڈ اہائیڈرو یونین کے تمام سب ڈویژنوں کے انتخابا ت پرامن طورپر مکمل

مردان(بیورورپورٹ) واپڈ اہائیڈرو یونین کے تمام سب ڈویژنوں کے انتخابا ت پرامن طورپر مکمل ہوگئے پانچ سب ڈویژن میں بلامقابلہ عہدیدار منتخب جبکہ 2میں کانٹے مقابلے کے بعد عہدیداروں کا چناؤ مکمل ہوگیا انتخابات کی نگرانی کرنے والی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید محبوب شاہ ،جہانگیر خان ،حاجی عنایت اللہ اور عبدالواحد نے کی الیکشن کمیٹی کے مطابق سٹی سب ڈویژن میں سیارخان بلامقابلہ چیئرمین اور عبدالغفار ناصر جنرل سیکرٹری چن لئے گئے سٹی سب ڈویژن نمبر2میں حاجی حمیم شاہ ،اورمرادعلی بالترتیب چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کامیاب قرارپائے کینٹ سب ڈویژن میں محمد زبیر خان بلامقابلہ چیئرمین جبکہ محمد سالار جنرل سیکرٹری چن لئے گئے طوروسب ڈویژن کے لئے محمد فیاض خان چیئرمین اور مرادباچہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے گوجرگڑھی سب ڈویژن میں عہدیداروں کے چناؤ کے لئے ووٹنگ ہوئی جس کے مطابق کانٹے دار مقابلے میں حاجی امتیاز علی شاہ چیئرمین اور یونس خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے پارہوتی سب ڈویژن میں فیاض خان بلامقابلہ چیئرمین اور محمد آیازجنرل سیکرٹری چن لئے گئے اس طرح آر او آفس کے عارف عالم بلامقابلہ چیئرمین اوران کے ساتھ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر خائستہ محمد منتخب کرلئے گئے جبکہ ڈویژن آفس کے لئے محمد عار ف اورلیاقت علی بالترتیب چیئرمین اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر