ڈپٹی کمشنر اور اے سی کیخلاف ہرزہ سرائی بند کی جائے ،عمائدین

ڈپٹی کمشنر اور اے سی کیخلاف ہرزہ سرائی بند کی جائے ،عمائدین

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )تحصیل بٹ خیلہ کے دس دیہات کے نمائندہ جرگے نے ملاکنڈ انتظامیہ کی کار کردگی کو سراہتے ہو ئے پر امن و خوشحال معاشرے کے قیام اور منشیات و جرائم کیخلاف جاری آپریشن کی مکمل حمایت کی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر خائستہ رحمن اور اسٹنٹ کمشنر اشفاق احمدکے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور سازشوں کی پرزورمذمت کرتے ہو ئے دھمکی دی ہے اگر سیاسی بنیادوں پر انتظامی افسران کے تبادلے کئے گئے تو سڑکوں پر آکر بھر پور احتجاج کیا جائے گا یو سی طو طہ کان آگرہ پیرخیل میخ بند مٹکنی حصار ٹو ٹئی تنگی اور قلنگی وغیرہ کے مشران و معززین علاقہ محمد اقبال منیجرمحمد آمین منیجر حاجی بخت کرم فریدون خان حا جی دلآرم خان شاہ جی باچہ عبید اللہ خان سید احمد شاہ سابق ناظم رحمن گل محمد تواب اکرم شاہ سید خان اور صوبیدار عرفان وغیرہ پر مشتمل نمائندہ جر گہ نے بٹ خیلہ پریس کلب کے سامنے انتظامیہ کی حمایت میں میں مظاہرے کے بعد پر ہجوم پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنرنے علاقے میں مثالی امن وامان قائم کیا ہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ سمیت منشیات و برائیوں دیگرجرائم نہ ہونے کے برابرہیں اس کے علاوہ تجاوزات اور ٹریفک جام جیسے سنگین مسائل میں بھی کا فی بہتری آئی ہے انھوں نے کہا کہ ڈی سی نے لیویز فورس کے سینکڑوں اہلکار وں کوجو کہ عر صہ دراز سے افسران اور سیاسی افرادکے ذاتی خادم بنے بیٹھے تھے کو حجروں اور گھروں سے نکال کرانھیں اصل ڈیوٹی پر حاضر کیا ہے جبکہ کام چور سرکاری ملازمین کو وقت کا پابند کرکے اہم کام کیاہے دوسری جانب اداروں میں سیاسی مد اخلت اور غنڈہ گردی کی بندش سے شہریوں کا لیویز فورس اور سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ ان کی کار کر دگی بھی بہتر ہو ئی ہے انھوں نے کہا کہ ان اقدامات کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور ہر محب وطن ان اقدامات کا حا می ہے انھوں نے تحصیل ناظم کی کار کردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہو ئے عوام کے ذاتی معاملات میں ان کی مداخلت کی مذمت کی جبکہ ٹو ٹئی تنگی کا راستہ کھولنے کا مطالبہ کیا جر گے نے افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ بعض مفاد پرسرست سازشی عناصر بلاوجہ انتظامیہ کے خلاف پرو پیگنڈہ اورسیاسی بنیادوں پر ڈی سی کے تبادلے کیلئے کوشاں ہیں جو کہ علاقے اور عوام کی دشمنی کے مترادف ہے اسلئے ان مزموم حرکتوں کو ناکام بنایا جائے گا انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صو بائی حکومت کو ڈی سی کی حو صلہ افزائی کرنی چائیے کیونکہ ملاکنڈ میں میرٹ و انصاف کی بالادستی اور کرپشن کے خاتمے کا ساراکریڈٹ انتظامیہ کو جاتا ہے انھوں نے کہا کہ سیاسی بنیاد پر ڈی سی کی تبادلے کی بھرپور مخالفت کی جائے گی اور ان سازشی عناصر کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -