شانگلہ ضلع کونسل کا اجلاس میں ضلعی سطح پر 27مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل

شانگلہ ضلع کونسل کا اجلاس میں ضلعی سطح پر 27مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ ضلع کونسل کا اجلاس میں ضلعی سطح پر 27مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔ممبر ضلع کونسل شرین زادہ کو چیئر مین صحت ۔حیات خان کو چیئر مین زراعت۔ضیاء الحق کو چیئر مین تعلیم۔حبیب اللہ کوچیئر مین پبلک ہیلتھ۔ گل محمد کوچیئر مین سی اینڈ ڈبلیو۔شمس الرحمن کو چیئر مین جنگلات۔جمشید احمد کو چیئر مین واٹر منجمنٹ۔عطاء اللہ خان کو چیئر مین قانون۔غریب گل کو چیئر مین واٹر شیڈ۔سدیدالرحمن کوچیئر مین خواندگی تعلیم۔رشید علی کو چیئر مین کھیل وثقافت۔ افضل خان کوچیئر مین بہبودی آبادی۔گلاب شاہ پوری کوچیئر مین راطہ کمیٹی۔نجیب اللہ کوچیئر مین فشریز۔انتخاب عالم کوچیئر مین ریونیو۔عزیزالحق کو چیئر مین یقین دہانی۔گلزار لعل سنگھ کوچیئر مین اقلیتی امو۔اکبرحسین کوچیئر مین فارم مارکٹنگ۔سلطان نبی کوچیئر مین انفارمیشن ٹیکنالوجی۔خان نواب کوچیئر مین طریقہ کار کمیٹی۔سکھراج سنگھ کوچیئر مین سماجی بہبود۔گل محمد کو چیئر مین ضابطہ اخلاق ۔اسلام محمد کوچیئر مین وائلڈ لائف۔جان علی کو چیئر مین سائل کنزرویشن۔سردار علی خان کوچیئر مین انصاف۔قاری سعیدالدین کوچیئر مین لائیو سٹاک ۔شیر علی بشام کو سیاحت کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔جبکہ کونسل نے سادہ اکثریت سے بائی لاز میں ترمیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سدیدالرحمن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ سے ہٹا کر صابر الرحمن ڈسٹرکٹ ممبر کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سدیدالرحمن اور ممبر ضلع کونسل حیات خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم اراکین کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع ہوا۔اجلاس میں ترقیاتی کام پراجیکٹ کمیٹیوں کے ذریعے کرانے،حالیہ سیلاب میں بند سڑکوں کی بحالی،شانگلہ میں اوور لوڈ مال بردار گاڑیوں پر پابندی اور بر باٹ کوٹ میں سڑک کو فنڈ دینے سے متعلق قرارداد منظور ہوئی۔