نوجوان کی اغواء کی کوشش ناکام ،ملزمان فرار

نوجوان کی اغواء کی کوشش ناکام ،ملزمان فرار

پشاور(کرائمز رپورٹر)بھانہ ماڑی کے علاقہ رامداس بازار میں نوجوان نے شور مچانے پر اپنے اغواء کی کوشش ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق رینگ روڈ کے رہائشی نوید ولد صابر نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا ملزمان لباس ولد بہرام ، سجاد ولد محمد رمضان اورناہید ولد حیات گل کے ہمراہ چار لاکھ روپے کا تنازعہ چلا آرہا تھا گزشتہ روز وہ رامداس بازار میں موجود تھا اس دوران ملزمان نے اسے اغواء کرتے ہوئے زبردستی گاڑی میں ڈال لیا جبکہ شور شرابا کرنے اورمزاحمت پر اسے گاڑی سے اتار کر خود فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف نوجوان کو اغواء کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر