کرایہ مانگنے پر مالک جائیداد کو چھریاں مار کر زخمی کردیا گیا

کرایہ مانگنے پر مالک جائیداد کو چھریاں مار کر زخمی کردیا گیا

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)تھانہ خان رازق کے علاقہ نمک منڈی میں دکان کا کر ایہ مانگنے پر کرائے دار نے مالک جائیداد کو چھریوں کے وار کرکے لہولہان کردیا تفصیلات کے مطابق محمد ارسلان ولد دوست محمد نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز شاہد ولد مینگل کے پاس دکان کا کرایہ مانگنے کیلئے گیا تھا جہاں ملزم نے اس کے ساتھ تکرار شروع کردی اورمشتعل ہوتے ہوئے کرایہ دینے کی بجائے چھریوں کے وا رکر تے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -