پی ٹی آئی تحصیل تیمرگرہ کے صدراتی اُ میدوار عظیم اللہ خان کی لاش دریائے پنجکوڑہ کنارے سے بر آمد

پی ٹی آئی تحصیل تیمرگرہ کے صدراتی اُ میدوار عظیم اللہ خان کی لاش دریائے ...

  

تیمرگرہ( بیو ر و رپو ر ٹ )پی ٹی آئی تحصیل تیمرگرہ کے صدراتی اُ میدوار عظیم اللہ خان کی لاش دریائے پنجکوڑہ کنارے سے بر آمد،وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی۔تیمرگرہ پولیس رپو رٹ کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر بختیار خان نے اطلاع ملنے پر تیمرکے مقام سے علی الصبح دریا ء کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرکے تیمرگرہ ہسپتال پہنچائی ،جہاں پر اُ س کی شنا خت عظیم اللہ خان ولد خیراللہ سکنہ سرائے پائین کے نام سے ہو ئی ،ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کے ماتھے اور چہرے پرشدید زخموں کے نشان موجود تھے ،تاہم مذ کورہ زخم تیز دھار آلے کے ہے یا کسی اور وجہ سے اس کی نو عیت کے حوالے سے پوسٹ مار ٹم رپو ر ٹ آنے کے بعد آگاہ کیا جا ئیگا ،مقتول کے بھائی راحت اللہ نے مقامی پو لیس کو بتایا کہ اُ ن کا بھا ئی گزشتہ روز تیمرگرہ جانے کے بعد واپس نہیں آیا تھا ،اُ ن کے خاندان یا مقتول بھا ئی کی کسی کے ساتھ دشمنی یارنجش نہیں ہے ،مقامی پو لیس نے دفعہ 174ض پ کے تحت مقد مہ درج کرکے وجہ قتل معلوم کرنے کے لئے مزید تفتیش شر وع کر دی ہے،مقتول کی نماز جنازہ سرائے پائین میں اداکی گئی ،دوسری جانب پی ٹی آئی دیر لو ئیر نے مذ کورہ واقعہ کے بعد تمام تنظیمیں سر گر میاں معطل کر کے تین روزہ سو گ کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -