غیر قانونی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں ،فیصل زیب

غیر قانونی بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں ،فیصل زیب

  

پورن(نمائندہ پاکستان)بجٹ غیر قانونی پا س کیا گیا ہے جس کیوجہ سے بجٹ اجلا س سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں تحصیل کونسل پورن کے سالانہ غیر ترقیاتی بجٹ میں اپوزیشن اراکین نے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیااور کہا کہ یہ بجٹ مکمل غیر قانونی ہے اس بارے میں تحصیل کونسل پورن کے ممبر فیصل زیب نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں ہماری شمولیت کیلئے کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی تاریخ بتائی گئی لوکل گورنمنٹ قانون کے تحت بجٹ پاس کرنے سے پہلے فنانس کمیٹی میٹنگ کی کال کرتی ہے جو کہ نہیں ہوابجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ ڈی سی شانگلہ نے ٹی ایم او اور سپیکر کو ہدایات جاری کی تھی کہ بجٹ اجلاس فی الحال موخر کیا جائے لیکن ٹی ایم او اور سپیکر نے غیر قانونی طور پر بجٹ منظو ر کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -