سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ،71 اشتہاری گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ،71 اشتہاری گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاورپولیس نے اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سٹی ،کینٹ اوررورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کارو ائیاں کرتے ہوئے36اشتہاری مجرمان سمیت 71جرائم پیشہ ومشتبہ افراداورسکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 14افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی ہدایت پرپشاور پولیس نے سٹی،کینٹ اور رورل سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے اور خصوصی ناکہ بندیاں کی گئی تھی ان چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے دوران 36اشتہاری مجرمان سمیت 71جرائم پیشہ ومشتبہ افراداورسکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 21افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے23 کلو گرام، 90 گرام آفیون ،300گرام ہیروئن،21بوتل شراب ، 05عدد کلاشنکوف،27عدد پستول اور915عدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر نے کے بعد جیل منتقل کر دی گئی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر