نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف کو زہزنوں نے لوٹ لی

نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف کو زہزنوں نے لوٹ لی

ا

پشاور(کرائمز رپورٹر)بھانہ ماڑی کے علاقہ قائد آباد میں موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے ٹی وی چینل کے بیور و چیف کو لوٹتے ہوئے ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کا بیور چیف عامر اقبال گزشتہ شب پشاورصدر میں واقع اپنے آفس سے نکلنے کے بعد قائد آباد میں واقع گھر جارہا تھا اس دوران راستہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح رہزنوں نے اسے گھیر لیا اوراسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرتے ہوئے اس سے ہزاروں کی نقدی موبائل فون ، شناختی کارڈ اوردیگر اہم دستاویزات لوٹ لیں مسلح رہزن ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر