مچنی گیٹ کی حدود مین ئم ناکازہ بنا نیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے نقد انعامات اور توصفیی اسناد دینے کا اعلان

مچنی گیٹ کی حدود مین ئم ناکازہ بنا نیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے نقد انعامات ...

پشاور( کرائمز رپورٹر) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے تھانہ میچنی گیٹ کی حدود میں بم ناکارہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے لیے نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے پشاور میں تباہی پھیلانے کے لیے تھانہ میچنی گیٹ کی حدود میں سٹرک کنارے جھاڑیوں میں ہینڈ بیگ میں بارودی مواد کا بم چھپارکھا تھا۔ علاقے کے عوام نے ہینڈ بیگ کو مشکوک پاکر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے عوام کی اطلاع پر بروقت موقع پر پہنچ کرہینڈ بیگ میں چھپائے ٹائم ڈیوائس بم کو ناکارہ بنایا اور یوں علاقے کے عوام کو ممکنہ تباہی و نقصان سے بچالیا۔ علاقے کے عوام نے بم ڈسپوزل یونٹ کی بروقت کاروائی کی تعریف کرتے ہوئے آئندہ بھی پولیس کے ساتھ اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاہے۔ دریں اثناء آئی جی پی نے بم ڈسپوزل یونٹ کے جوانوں کی جان پر کھیل کربروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے اُن کے لیے نقد انعامات اور توصیفی اسناد دینے کاعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر