پنجاب یونیورسٹی میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے تقریب

پنجاب یونیورسٹی میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی ہال کونسل کے زیر اہتمام ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء و طالبات کو ڈینگی مچھروں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہاسٹلز کے کلرکس، مالی ، سینٹری ورکرز و دیگر عملے کی تربیت کیلئے الرازی ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری،چیئرمین ڈینگی ریسرچ گروپ پروفیسرڈاکٹر سعید اختر،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر، سیکرٹری ہال کونسل عمران جاوید اور سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی اس موقع پرڈاکٹر سعید اختر نے شرکاء کو ڈینگی جیسے موذی مرض اور اسے کنٹرول کرنے کے پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ مختلف جگہوں پر ڈینگی لاورے کو کیسے چیک کیا جائے نیز اس کی شناخت کیسے کی جائے اور حفاظتی تدابیر کیا کیا اختیار کرنی چاہئیں ۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر عابد حسین چوہدری نے ہاسٹل ملازمین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو ڈینگی بخار سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مکمل چوکس رہتے ہوئے ایک مشن کی طرح انجام دیں ۔