تحصیل کو نسل پورن کا غیر تر قیاتی بجٹ کل مالیت146.756 ملین روپے منظور

تحصیل کو نسل پورن کا غیر تر قیاتی بجٹ کل مالیت146.756 ملین روپے منظور

پورن(نمائندہ پاکستان)تحصیل کو نسل پورن کا غیر تر قیاتی بجٹ کل مالیت146.756 ملین روپے منظور بجٹ تحصیل ناظم راجہ عثمان خان نے پیش کیا،جبکہ تحصیل نائب ناظم گوہر اقبال سپیکررہے تاہم بجٹ اجلاس میں اپوزیشن ممبر ان نے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور اپوزیشن لیڈر انورشاہ نے واک آؤٹ کیا انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ امتیازی سلوک روارکھا جاتاہے اسی وجہ سے اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کیا بجٹ انتہائی شور شرابے میں منظور ہوا بجٹ اجلاس سے تحصیل ناظم راجہ عثمان خان نے کہا کہ تمام اراکین باہمی اختلافات کے بجائے عوام کی تعمیر وترقی کیلئے کردا ادا کریں ہمارے لئے تمام کارکنان برابرہے انہوں نے کہا کہ تحصیل کی تعمیر وترقی کیلئے بجٹ صاف وشفاف طریقے سے برابری کے بنیادپر استعمال میں لایاجائیگا تاہم بجٹ اجلاس انتہائی شور شرابے میں منظور ہوا جس میں اپوزیشن کے اراکین نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر